ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / پی آئی اے کا نبیل گبول کے لئے خصوصی "گبلو”سیٹ تیار کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا نبیل گبول کے لئے خصوصی "گبلو”سیٹ تیار کرنے کا اعلان

خیرپور، نمائندہ بوریت۔

پی آئ اے نے نبیل گبول کی شکایت پر کہ انہیں پی آئی اے کی فلائٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے، جہازوں میں نبیل گبول کے نام سے "گبلو” نامی نئی سیٹ لگانے کا عندیہ دیا ہےلیکن یہ سیٹ جگہ کی کمی کی وجہ سے صرف جہاز کے باتھ روم میں ہی لگائی جا سکے گی۔۔پی آئ اے کے سربراہ نے بوریت کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ سردار گبول انسانوں کے لئے بنائئ گئی عمومی سیٹوں پر فٹ نہیں ہوتے اس لئےان کے لئے یہ خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔

gabool

متحدہ کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ایئرلائن کی سیٹ اتنی چھوٹی ہے کہ وہ بیٹھ بھی نہیں سکتے اور جہاز میں کھڑے ہوکر سفر کرتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں بعض اوقات ان کے اپنے سیسنا نجی طیارے میں سفر کرنا پڑتا ہےلیکن اب وہ بھی ان کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیتا ہے۔ سردار نبیل احمد خان گبول نے پی آئی اے کہ گبلو سیٹ والے اقدام کو سراہا ہے اور کہا  ہے کہ اگر یہ سیٹ جہاز سے باہر لگادیں تو زیادہ بہتر ہوگا تاکہ تازہ ہوا آتی رہے۔

نبیل گبول

 

 

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے