منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / چوبیس سالہ نوجوان ای میل فارورڈ نہ کرنے سے ہلاک،کاروبار تباہ

چوبیس سالہ نوجوان ای میل فارورڈ نہ کرنے سے ہلاک،کاروبار تباہ

 

انڈاموڑ نارتھ کراچی۔ نمائندہ بوریت

نورجہاں تھانے کی حدود میں ایک چوبیس سالہ نوجوان ایک ائ میل فارورڈ نا کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق انڈا موڑ کے رہائشی زاہد حسین جن کو محلے میں زاہد شوشل کے نام سے جانا جاتا تھا کو دو دن پہلے ایک ای میل پیغام موصول ہوا۔ اس ای میل پیغام کو بیس لوگوں کو بھیجنے والوں کو کاروباری نفع، صحت و تندرستی، مال و اولاد میں اضافے اور لاٹری جیتنے کی نوید نیز نا بھیجنے والوں کو خسارے اور جانی و مالی نقصان سے خبردار کیا گیا تھا۔ زاہد فیس بک پر مشغول ہونے کی وجہ سے یہ پیغام آگے بھیجنا بھول گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ اس طرح کی ای میلز سے ہوشیار رہیں اور انکو اسپیم فولڈر میں جانے سے روکیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار ایس ایچ او صاحب نا ہونگے۔ یہ بات اے ایس آئ افتخار احمد نے اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہی جس کے شئیر نا کرنے پر شیطانی بہکاوے کی وعید دئ گئئ تھئ۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے