ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / متفرق / کراچی میں چلنے والی آخری منی بس اسمتھسونین منتقل کردی جائے گی

کراچی میں چلنے والی آخری منی بس اسمتھسونین منتقل کردی جائے گی

کراچی ، نمائندہ بوریت

کراچی میں چلنے والی آخری منی بس نے بھی بالآخر چن چی مافیا کے سامنے گھٹنے تیک دیے ۔ ملیر سے نارتھ کراچی جانے والی ڈبلیو اٹھارہ روٹ پر چلنے والی اس منی بس نے اپنا آخری سفر ۲۳ نومبر کو طے کیا ۔

جہاں ایک طرف بس کے ڈرائیور اور مسافر آبدیدہ نظر آئے وہیں چن چی ڈرائیورز میں جشن کا سماں تھا۔ وہ "گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو” کے نعرے لگا رہے تھے۔ واشنگٹن میں واقع اسمتھسونین میوزیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس بس کے اپنے سفر ختم کرنے کے ساتھ ہی کراچی کی  تاریخ کا ایک باب ختم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بس اگلے مہیے کے اواخر تک اسمتھسونیں پہنچا دی جائے گی۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے