گاندھی کے دیس میں گاندھی کے اتباع کی سزا دی گئی ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم

لہور ۔ نمائندہ بوریت

پاکستان واپس لوٹنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممبران محمد توثیق اور علی امجد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیتنے کے بعد ہندوستان کے روحانی باپو موہن داس گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہی کی طرح اپنے لباس کا اوپری حصہ اتاردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اس بات پر ہندوستانی اتنے سیخ پا کیوں ہوگئے ۔

hockey

پاکستانی کھلاڑی گاندھی گیری کرتےہوئے

انگلی والے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ دراصل پاکستان ہندوستان دوستی کا نشان بنانا چاہتے تھے مگر درمیانی انگلی کے ساتھ اپنی شہادت کی انگلی اٹھانا غلطی سے بھول گئے۔ ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے ذمہ داران نے ان دونو ں وضاحتوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

medals