منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / ٹیکنالوجی / گوگل کا ہر "جی پلس” بٹن کے شمار کے ساتھ "K” لگانے کا فیصلہ

گوگل کا ہر "جی پلس” بٹن کے شمار کے ساتھ "K” لگانے کا فیصلہ

ماوؐئنٹین ویو   ۔۔۔ کیلیفورنیا ۔۔ نمائندہ بوریت۔

خفیہ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی جنگ میں شرمندگی سے بچنے کے لئے گوگل نے “جی پلس” کے ذریعے شئیر کی جانے والے آرٹیکل پرہر شماری ہندسے کے ساتھ حرف تہجی “k” استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ واضح رہے کے گوگل کے "ون پلس” بٹن کا استعمال اکثر فیس بک کے شئیر بٹن کے ساتھ کیا جاتا ہے اور دونوں کے شمار میں زمین و آسمان کے فرق کی وجہ سے گوگل کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی پتا چلا ہے کے جب میٹنگ میں یہ نقطہ سامنے آیا کہ اگر کسی ویب سائٹ پر واقعی ہزاروں لوگوں نے "پلس ون” کیا تو اس کو کس طرح سے ہینڈل کیا جائے تو یہ طے پایا کہ جب ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کو اسی وقت دیکھا جائے گاgooglek

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے