منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / سیاسیات / ہالی وڈ میں ۲۰۱۵ کے آسکر ایوارڈز، پاکستانی فلمیں سرفہرست

ہالی وڈ میں ۲۰۱۵ کے آسکر ایوارڈز، پاکستانی فلمیں سرفہرست

ہالی وڈ، نمائندہ بوریت

 ہالی وڈ میں ۸۹ ویں مشہور زمانہ آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستانی فلمیں سرفہرست ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز کے ڈائریکٹر اور پرائس واٹر ہاوس کوپر نے شرمین عبید چنائے اور میر ظفر علی کے  آسکر جیتنے کے بعد اس بات پر  شدید حیرت کا اظہار کیا کہ جب پاکستان میں اسقدر فلمیں اور صلاحیت یافتہ فنکار موجود ہیں تو پاکستان مزید اینٹریز آسکر کے لئے کیوں نہیں بھیجتا۔ ۲۰۱۵ کے آسکر میں شامل پاکستانی نامزدگیوں کی مکمل فہرست مندرجہ زیل دیکھی جا سکتی ہے۔ کچھ فنکار ایک سے زائد کیٹیگریوں میں بھی شامل ہیں کیونکہ انکے فن کو مقید کرنا ممکن نہیں۔

۔بہترین رزمیہ اداکاری  –  عمران خان

بہترین کوریوگرافی  –  الطاف حسین

بہترین چائلڈ اسٹار  –  بلاول زرداری

لائف ٹائم اچیومنٹ   –  قائم علی شاہ

بہترین ڈائریکٹر  –  جنرل ظہیر السلام

بہترین نقالی وصداکاری –   الطاف حسین

بہترین پروڈیوسر –   ملک ریاض

بہترین ڈرامائئ اداکاری – ڈاکٹر طاہر القادری

بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ  –   نواز شریف

بہترین سکور (صوتی اثرات) –   ڈی جے بٹ

 (بہترین سیٹ ڈیزائن   –   نامعلوم کارکن (سپریم کورٹ پر ٹنگی شلوار

بہترین ایکشن ہیرو  ۔  گلو بٹ

بہترین اسٹنٹ  مین – پومی بٹ

بہترین  ڈرامہ رائٹنگ   –  مبشر لقمان

بہترین کوسٹیوم  – جنرل راحیل شریف

بہترین پراپس   –   مولانا فضل الرحمن

بہترین رنگ میں بھنگ   –  سید منور حسن

بہترین پس منظر صداکاری  –  آصف علی زرداری

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے