منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / ہندوستان میں کچرا پھیلانے میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ مودی کا نیا الزام

ہندوستان میں کچرا پھیلانے میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ مودی کا نیا الزام

نئی دلی ۔ نمائندہ بوریت

بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہندوستان میں گندکی اور کچرا پھیلانے کا ذمہ دار آئی ایس آئی کو قرار دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے "کلین انڈیا” مہم کے دوران سڑک پر کچرا صاف کرتے ہوئے کہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے کروڑوں ایجنٹ ایک عام بھارتی کے روپ میں ہندوستان کی سڑکوں پر کوڑاکرکٹ پھیلا کر بھارت کا امیج دنیا میں خراب کرتےہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ہماری ایجنسیز نے آئی ایس آئی کے ایجنٹس کو سڑک کے کنارے حوائج ضروری سے فراغت پاتے ہوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑا ہے ۔

 

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے