منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / ہندوستان کا خفیہ ایجنسی "را” ختم کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کا خفیہ ایجنسی "را” ختم کرنے کا فیصلہ

نئی دلی  ۔۔ نمائندہ بوریت

تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی "را”  کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے یہ فیصلہ پاکستان کے سوشل میڈیا پر پڑھی جانے والی خبروں کے بعد کیا جس میں بار بار یہ کہا گیا کہ تخریب پھیلانے والے سارے ہمارے ہی لوگ ہیں اور "را”،”موساد” اور "سی آئی اے” کی طرف انگلی اٹھانے والے  دہشت گردوں کے ہمدرد اور سہولت کار ہیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم مودی "را" کو لعنت دیتے ہوئے
ہندوستانی وزیر اعظم مودی "را” کو لعنت دیتے ہوئے

نریندر مودی ان خبروں کو پڑھنے کے بعد سخت برہم تھے کہ ہم نے "را” کی فنڈنگ  میں گزشتہ کئی برسوں مے کئی گنا اضافہ کیا اور یہ اس پیسے کو حرام خوری میں  استعمال کرتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے "را” کے سربراہ کو بے نقط سناتے ہوئے کہا کہ ارے بدبخت کچھ آئی ایس آئی سے سبق سیکھ لے کہ ہمارے ملک میں ہر چیز کے پیچھے ان کا ہاتھ ہوتا ہے اور ہم بالکل فارغ بیٹھے ہیں ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق آج کل "را” کے دفاتر میں سوائے تاش کھیلنے کے کچھ بھی نہیں ہوتا ۔ موساد اور سی آئی کے دفاتر کی صورتحال اس سے بھی ابتر بتائی جاتی ہے ۔ ہمارے ذرائع کے مطابق امریکہ بھی ان سی آئی اے ایجنٹس کے خلاف تادیبی کاروائی کرے گا جو جہاز بھر بھر کرویزے کے ساتھ اور ویزے کے بغیر پاکستان آئے اور اس عرصے میں صرف اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان کے تفریحی مقامات پر گھومتے رہے۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے