ہیش ٹیگ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ‘کی’ بن گئی

نمائندہ بوریت

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہیش ٹیگ(#) کی بورڈ پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کی بن گئی ہے ۔ اس سے پہلےاسپیس کی سب سے زیادہ استعمال ہونے  والی کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق  ٹوئیٹر  اور فیس بک کی مقبولیت نے ہیش ٹیگ کے استعمال میں اضافہ تو کیا ہی تھا لیکن اب صورتحال اس  حد تک پہنچ گئی ہے کہ لوگوں نے  ای میل ، ٹیکسٹ اور حد تو یہ ہے کہ  زبانی گفتگو میں بھی ہیش ٹیگ کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ ایک مضحکہ خیزرجحان دیکھنے میں آیا کہ لوگوں نے ہیش ٹیگ کو بھی ہیش ٹیگ کرنا شروع کردیا ۔ اگریہ سلسلہ نہ رکا تو ہیش ٹیگ کی بورڈ پر استعمال ہونے والی واحد کی رہ جائے گی ۔