November 2014

امیتابھ بچن کا “بول بچن” ٹی وی قائم کرنے کا اعلان

نئی دیلی نمائندہ برریت اطلاعات کے مطابق بھارت کے ممتاز اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان کے بول ٹی وی کی مقبولیت سے متاثر ہو کر “بول بچن” ٹی وی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حامد میر، وینا ملک اور شائستہ لودھی کو کو پہلے ہی وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

تیسری دنیا سے یکجہتی کےاظہار کے لئے امریکہ میں کالا جمعہ منایا گیا

نیویارک ۔ نمائندہ بوریت ۔۔۔ اس سال امریکہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی “کالا جمعہ ” بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہ دن امریکہ میں برسہا برس سے منایا جاتا ہے ۔ اگرچہ کہ عام طور پر یہ تاثر ہے کہ یہ دن جس کو عرف عام میں “بلیک فرائیڈے” کہا جاتا ہے سرمایہ داروں کا ایجاد [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

شمالی امریکہ میں مقامی افراد کے قتل عام کی 393 ویں سالگرہ جوش و ولولے سے منائئ گئ

بروز جمعرات ۲۷ نومبر کو شمالی امریکہ میں تھینکس گیونگ کا تہوار نہایت جوش اور ملی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تھینکس گیونگ یا یوم تشکر کی 1621 میں ابتدا ان یورپیوں نے کی تھی جنہوں نے یورپ سے امریکہ آکر مقامی باشندوں کے ساتھ بھائئ چارے اور محبت کی فضا قائم کی اور ان کے ساتھ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

سیلفی کے لئے دوسرا لفظ ایجاد کرنے پر غور

نمائندہ بوریت سیلفی کے لفظ کے غلط استعمال کے بعد اب سوشل میڈیا میں یہ بحث چھڑ چکی ہے کہ اپنی تصویر خود لینے کے عمل کے لئے کوئی اور لفظ ایجاد کیا جائے۔ جس طرح پرانی نسل ہر واشنگٹن پاوڈر کو سرف کہا کرتی تھی اسی طرح نئی نسل نے ہر تصویر کو سیلفی کہنا شروع کردیا ہے ۔ اب جگہ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

ہیش ٹیگ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ‘کی’ بن گئی

نمائندہ بوریت ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہیش ٹیگ(#) کی بورڈ پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کی بن گئی ہے ۔ اس سے پہلےاسپیس کی سب سے زیادہ استعمال ہونے  والی کی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق  ٹوئیٹر  اور فیس بک کی مقبولیت نے ہیش ٹیگ کے استعمال میں اضافہ تو کیا ہی تھا لیکن اب صورتحال اس  حد تک [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

پاکستان کا دارلخلافہ حافظ آباد منتقل کرنے پر کابینہ میں غور

اسلام آباد ، نمائندہ بوریت قوی امکان ہے کہ آج کابینہ پاکستان کا دارلخلافہ اسلام آباد سے حافظ آباد منتقل کرنے کی منظوری دے دے گی ۔ حکومتی حلقوں   کی  طرف سے وجہ وہ وائرل ویڈیو بتائی جارہی ہے جس میں ایک معصوم بچہ رو رو کر دعا کر رہا کہ یا اللہ حافظ آباد کو پاکستان کا [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

کراچی میں چلنے والی آخری منی بس اسمتھسونین منتقل کردی جائے گی

کراچی ، نمائندہ بوریت کراچی میں چلنے والی آخری منی بس نے بھی بالآخر چن چی مافیا کے سامنے گھٹنے تیک دیے ۔ ملیر سے نارتھ کراچی جانے والی ڈبلیو اٹھارہ روٹ پر چلنے والی اس منی بس نے اپنا آخری سفر ۲۳ نومبر کو طے کیا ۔ جہاں ایک طرف بس کے ڈرائیور اور مسافر آبدیدہ نظر آئے وہیں چن چی [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

الطاف حسین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

مغربی لندن، نمائندہ بوریت۔ لندن میں مقیم برطانوی شہری جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ اب انہیں کینڈی کرش کی درخواست بھیجنے والے حالت کی خرابی کے زمہ دار خود ہونگے، یہ باتیں انہوں نے فارم ول میں اپنی بھینسیں چراتے ہوئے کہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ مستقل کے بلاوے نیکڈ ٹیررزم [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

ان تھک کوششوں کے بعد اسلام آباد سے معجزاتی گملہ برآمد

 اسلام آباد  نمائندہ بوریت پاکستان کے خفیہ اداروں نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے کئی مہینوں کی سر توڑ کوشسشوں کے بعد وہ معجزاتی گملہ برآمد کرلیا جو اتنے لمبے عرصے کے دھرنوں ، بلووں  شیلنگ اور فائرنگ کے متعدد واقعات کے بعد بھی نہ ٹوٹ سکا تھا۔ واضح رہے کہ اس گملے کو ٹوٹنے نہ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

امریکہ اب اپنے مفاد میں کام نہیں کرے گا، صدر براک اباما

  سید حیدر زیدی،  نمائندہ بوریت، واشنگٹن ڈی سی، امریکی صدر براک اباما نے اعلان کیا ہے کہ اب امریکہ  بحیثیت ملک اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔ انہوں کہا کہ ہاوس اور سینٹ کے  مشترکہ اجلاس میں یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لئ گئی ہے اور اب اس پر انکے دستخط کے بعد یہ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]
1 2