منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / 2014 / دسمبر (page 2)

Monthly Archives: دسمبر 2014

عمران خان نے پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی اسٹوڈیوز، نمائندہ بوریت پلان اے سے ای کی ناکامی کے بعد کپتان خان نے پلان ایف کے تحت پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے اسلام ٓآباد میں اجاڑ ہوئے  دھرنے کی کرسیوں سے خطاب کرتے …

مزید پڑھئے

آغا وقار کا ایک اور کارنامہ ۔ پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی

شکار پور نمائندہ بوریت پانی سے چلنے والی کار کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستانی خود ساختہ اور نیم خواندہ سائنسدان آغا وقار نے پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے. نمائندہ بوریت سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کار کی مدد سے …

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

 منصورہ ، نمائندہ بوریت۔ ۔جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ روزنامہ بوریت کو یو ٹیوب سے ملنے والی خصوصی فٹیج میں جماعت کے نو منتخب امیر اور درویش صفت سراج الحق صاحب کو شوفر والی موٹرسائیکل پر رات کے وقت اجتماع عام کی …

مزید پڑھئے

الطاف حسین کا وطن واپسی کا اعلان، کارکنان میں جوش و خروش دیدنی

نائن زیرو، نمائندہ بوریت الطاف حسین نے 4228 ویں مرتبہ اپنی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان واپسی کا 4228 ویں مرتبہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی لندن کا واہیات موسم صحیح ہوتا ہے، وہ اسی وقت کارکنوں کے …

مزید پڑھئے

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بری کر دیا

لندن، نمائندہ بوریت  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پربے عزت طور پر برئ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی شہری اور پاکستانی صداکار الطاف حسین کو پچھلے دنوں منی لانڈرنگ اور دیگر کئی الزامات کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد …

مزید پڑھئے

جاوا اسکرپٹ فریم ورک میں پھوٹ، دونوں دھڑوں میں تصادم کا خطرہ

سیلیکون ویلی، نمائندہ بوریت نوڈ جے ایس نامی مشہورو معروف جاوا اسکرپٹ فریم ورک کے بانیان اور دیگر تنظیمی عہدیداران میں اس فریم ورک کی تنظیم کے بارے میں اختلافات شدید نوعیت اختیار کر گئے ہیں  اور اس پر پالو آلٹو کی گلیوں میں کسی بھی وقت شدید تصادم ہو سکتا …

مزید پڑھئے

شان مصالحے پاکستان کی کل ایکسپورٹ کے ۵۰ فیصد سے تجاوز کرگئے

کراچی ۔ شان چورنگی ۔ نمائندوبوریت پاکستان کے مشہور و معروف شان مصالحے پاکستان کی کل برامدات کے پچاس فیصد سے زائد ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور شان مصالحے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکندر سلطان نے کورنگی میں واقع شان …

مزید پڑھئے

ہندوستان میں کچرا پھیلانے میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ مودی کا نیا الزام

نئی دلی ۔ نمائندہ بوریت بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہندوستان میں گندکی اور کچرا پھیلانے کا ذمہ دار آئی ایس آئی کو قرار دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے "کلین انڈیا” مہم کے دوران سڑک پر کچرا صاف کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے وقت …

مزید پڑھئے

پاکستان میں اسلام کا دائرہ سکڑ کر ۳۵ میٹر کا رہ گیا

اسلام آباد ۔۔ نمائندہ بوریت پاکستان میں اسلام کا دائرہ بہت تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے ۔ اس دائرے سے نکلنے والے تازہ ترین فرد جنید جمشید تھے جو سکڑتے ہوئے دائرے میں اپنی جکہ  نہ بنا سکے ۔ دوسرے لوگوں نے تو اس سکڑتے ہوئے دائرے سے باہر …

مزید پڑھئے

بی بی سی اردو کا اعزاز – دبستان اردو میں جشن کا سماں

دبستان اردو، اسٹاف ریپورٹر بوریت نیوز بی بی سی اردو نے آج  بروز جمعہ ۵ دسمبر کو تاریخ رقم کرتے ہوئے املا کی ایک بھی غلطی نہیں کی ۔ اس موقع پر دبستان اردو میں سہ روزہ جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پراردو کے ادیب و شعرا نے غالب …

مزید پڑھئے