منگل , جولائی 17 2018

Yearly Archives: 2015

اخلاق باختگی کی دوڑ میں تیزی ۔ نرگس فخری کے بعد سنی لیون کی تصویر لگانے کا اعلان

جنگ نیوز ہیڈکواٹرز، گئی گئی چندریگڑھ روڈ۔ نمائندہ بوریت  اخلاق باختگی کی دوڑ میں تیز رفتار جیو گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اب نرگس فخری کے بعد سنی لیون کی تصویر صفحہ اول پر لگائئ جائے گی۔ اس دفعہ موبی لنک کے بجائے پی ٹی سی ایل کا اشتہار ہوگا …

مزید پڑھئے

فیس بک پر ڈی پی تبدیل کرنے والوں کے لئے فرانس کے ویزوں کا اعلان

گارڈی نارد،فرانس۔  نمائندہ بوریت پیرس حملوں کے بعد اپنی ڈی پی تبدیل کرنے والوں کے لئے فرانس کی وزارت خارجہ نے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا اولاند نے سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ تمام پاکستانی جنہوں نے اپنی ڈی پی فرانس کے …

مزید پڑھئے

خیبر پختونخوا میں آج 14 اگست منائئ جائے گی – مولوی پوپلزئی

پشاور، نمائندہ بوریت: مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب پوپلزئی نے آج صوبہ خیبر پختونخوا میں 14 اگست منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم آزادی کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں 20 سے …

مزید پڑھئے

بول کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش، ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہے

روزنامہ بوریت۔  ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش سامنے آ گئی ہے۔ نہیایت معتبر ذرائع کے مطابق ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہیں جن پر را نے بھورا رنگ کردیا ہے اور اسے نیویارک ٹائم میں ایکسپریس نیوز کی سفارش کے ساتھ بھرتی …

مزید پڑھئے

نیو یارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول نیٹ ورک کا اسلم رئیسانی کو بطور ترجمان رکھنے کا فیصلہ

کراچی ، نمارئندہ بوریت تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول ٹی وی نے اسلم رئیسانی کو اپنے ترجمان  کا عہدہ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔   واضح رہے کہ نیویارک ٹائمزکے رپورٹر نے اپنی خبرمیں انکشاف کیا ہے کہ بول ٹی وی …

مزید پڑھئے

پاکستان میں یوم سوگ کو سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد، نمائندہ بوریت حکومت پاکستان نے کراچی میں اسماعیلی برداری کی بس پر حملےکے بعد یوم سوگ کو  سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے،۔ حکومت کا کہنا تھا کہ آئے دن انسانی جانوں کے ضیاع اور دہشت گردی کے واقعات ہونے کی وجہ سے عوام بار بار بار …

مزید پڑھئے

وسیم بادامی نےبول ٹی وی چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

نمائندہ بوریت میوہ شاہ قبرستان، پستہ چوک بول میڈیا کے بول کر نا دینے  پر اے آر واے کو واپس سدھار جانے والے مشہور زمانہ  لنگر جناب وسیم بادامی نے اپنی واپسی کی  سنسنی خیز وجوہات بتا دیں ہیں۔  ہمارے میڈیا پارٹنر روزنامہ چیخ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جتھے دی …

مزید پڑھئے

دھاندلی ہوئئ ہے، ہم بکنگھم پیلیس کے آگے دھرنا دیں گے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ

لندن، نمائندہ بوریت۔ لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈورڈ ملی بینڈ نے اپنی پارٹی کا بینڈ بج جانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ برطانیہ میں عام انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق 650 میں 331 نشستیں جیت کر ٹوری پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ جبکہ لیبر …

مزید پڑھئے

تازہ آفر- تقریبات میں صدر ممنون حسین کی بکنگ پر قائم علی شاہ مفت

منال، اسلام آباد، نمائندہ بوریت وقار کیٹرنگ اینڈ کنسٹرکشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے صدر صدر ممنون حسین کو عقیقوں، ولیموں اور ربن کاٹنے کی دعوتوں میں مہمان غیرخصوصی کے طور پر بک کرنے والوں کواب تین تقریبات کی ایڈوانس بکنگ پر وزیر اعلی قائم علی شاہ مفت دستیاب …

مزید پڑھئے

الطاف حسین نے الطاف حسین نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

لندن، نمائندہ بوریت۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صاحب پتا نہیں کیا کیا اناپ شناپ بولتے رہتے ہیں، بعد میں مجھے معافی مانگنی پڑتی ہے۔ ۔ الطاف حسین کا یہ اعلان لاتعلقی وقار کے خلاف ان …

مزید پڑھئے