January 2015

روٹھے قائد کو مناو” ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے نشر مکرر”

نائن زیرو، نمائندہ بوریت۔  روٹھے قائد کو مناو” نامی ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے براہ راست نشرمکرر کی جائے گی۔اس قسط میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ کہ وہ حیدر آباد یونیورسٹی سے آخری خطاب کریں گےاور اس کے بعد ان کا ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

باب وولمر کے بھوت کی حارث سہیل کو جگانے پر معذرت

 عالم ارواح، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور حاضر پولٹرگائسٹ جناب باب وولمر کے بھوت نے آل راونڈر حارث سہیل کو پریکٹس کے لئے جلد جگانے پر معذرت کرلی۔ باب وولمر کے مطابق انہوں نے پاکستانی ٹیم کو خواب غفلت سے جگانے کا حلف لیا تھا اور وہ بعد از مرگ بھی اس وعدے کو نبھاتے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

آگرہ انڈیا کا “نو گو” زون ہے ۔ اسٹیو ایمرسن کا نیا دعویٰ

نئی دلی، نمائندہ بوریت مشہور “ماہر دہشتگردی” اسٹیو ایمرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوبامہ کے آگرہ کے دورے کی منسوخی کی اصل وجہ یہ ہے کہ آگرہ غیر مسلموں کے لئے “نو گو” زون ہے جس کا امریکی انتظامیہ کو ادراک نہ تھا۔    جب ان کی اس بات کی طرف نشاندہی کی گئی کہ ان کے قبیل [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

غلطی سے بجلی کا کنڈا نکل گیا تھا، پاکستانی وزیر بجلی عابد شیر علی کی معذرت

لاہور، نمائندہ بوریت۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چائنا میں لگایا ہوا پاکستانی بجلی کا کنڈا نکل جانے سے ساتویں جوہری طاقت تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں انڈیا کی سازش ہے جس نے ہمارا کنڈا ہٹا کر اپنا لگانے کی کوشش کی اور اس چکر میں فیس اڑ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

فیس بک کی مقبولیت کی وجہ سے دنیا کی شرح پیدائش میں اضافہ

میونخ ،جرمنی ، نمائندہ بوریت ایک مقامی جرمن سائنسدان کا کہنا ہے ہے کہ کہ فیس بُک کے استعمال میں اضافے کے بعد دنیا میں شرح پیدائش بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جرمن سائنسدان رولانڈ بینز نے اپنی اس تحقیق کا [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

شاہ عبداللہ کی وصیت، شریف برادران کا تدفین سے انکار

جدہ، نمائندہ بوریت۔ سعودیہ کے شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے انکی آخری وصیت پوری کرنے کے لئے رائونڈ باکستان میں شریف برادران سے رابطہ کیا ہے۔ شاہی خاندان کے باخبر ذرائع کے مطابق ۹۰ سالہ بادشاہ کی آخری وصیت یہ تھی کہ انکے وفادار خدام، میاں شہباز شریف اور میاں نواز [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

فیس بک کے لائکز سے افریقہ میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ کامیاب

سلیکون ویلی، نمائندہ بوریت  فیس بک کی لائکس سے افریقہ میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ شکارپور سے ہمارے نمائندے  کے مطابق افریقہ و لاطینی امریکہ میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے فیس بک نے اپنے تمام لائکس کے لئے ایک ڈالر دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ ذیل کی تصویر میں آپ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

برمنگھم میں شریعت نافذ، ملکہ برطانیہ کے لئے حجاب لازمی

  برمنگھم آباد ، نمائندہ بوریت فاکس نیوز کے مطابق مکمل مسلمان شہر برمنگھم میں غیر مسلموں کا داخلہ قطعی ممنوع ہے اور ملکہ برطانیہ کو بھی حجاب پہن کر داخل ہونا پڑتا ہے۔یہ سب یہاں شریعت کے نفاذ کے بعد ہوا ہے۔     دہشت گردی کے ماہر جناب اسٹیو ایمرسن نے کہا کہ برمنگھم غیر مسلموں [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]