ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین (page 2)

تازہ ترین

خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی حکومت نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی اور اس کے امیر جناب سراج الحق کو دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حلقہاین اے 246 میں زمینی حقائق سے مکمل عدم آگہی، …

مزید پڑھئے

الطاف حسین کی ضمانت اور سیلفی دونوں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ

      اسکاٹ لینڈ یارڈ۔ نمائندہ بوریت کراچی اور لندن کے عوام کی حس جمالیات، حس سماعت اور فہم و خرد پر متواتر حملوں کے جرم میں الطاف حسین کی ضمانت ضبط کر لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مندرجہ زیل سیلفی کے نظر آنے …

مزید پڑھئے

این اے 246 پر متحدہ اور تحریک انصاف کا مشترکہ امیدوار کھڑا ہوگا۔ الطاف حسین

عزیز آباد، نمائندہ بوریت ایم کیو ایم کے قائد و روحانی باپ بھائئ جناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ این اے 246 پر متحدہ اور تحریک انصاف مشترکہ امیدوار کھڑا کرے گی۔ آٹھ گھنٹے کے خطاب کے بعد کارکنان کے بے حد اصرار پر انہوں نے یہ فیصلہ …

مزید پڑھئے

صولت مرزا کو اپریل فول بنانے کا سرکاری فیصلہ

وقار سیل۔ مچھ جیل، نمائندہ بوریت  انتظامیہ نے صولت مرزا کو اپریل فول بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مچھ جیل کی انتظامیہ کے مطابق صولت مرزا کے بلیک وارنٹ یکم اپریل کے لئے جاری ہوئے ہیں، اور اسے پھانسی گھاٹ لے جانے کے بعد اپریل فول اپریل فول کھیلا …

مزید پڑھئے

آسٹریلیا نے اپنی جیت راحت علی کے نام کردی۔مائکل کلارک

میلبورن، نمائندہ بوریت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی کپ جیت لیا ۔ ٹیم کے کپتان مائکل کلارک نے کہا ہے کہ اس میچ کی فتح اور مین آف دی میچ کا اصل حقدار صرف ایک شخص ہے اور وہ …

مزید پڑھئے

سیمی فائنل میں کوہلی نہیں احمد شہزاد کھیلا تھا ۔ بھارتی صحافی کا دعویٰ

سڈنی ، نمائندہ بوریت ایک غیر معروف مگر محب وطن بھارتی صحافی  نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سیمی فائنل میں  ہندوستان شکست کا باعث کوہلی نہیں بلکہ احمد شہزاد بنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان نے ایک خفیہ آپریشن میں کوہلی کو رات کو ہی ان کے …

مزید پڑھئے

پاکستانی کرکٹ بورڈ کی پالیسی میں ڈرامائئ تبدیلیاں

سڈنی، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا عالمی کپ کا سفر کوارٹر فائنل میں آ کر ختم ہوگیا جس پر تمام قوم نے کرکٹ بورڈ پر نہایت غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس ردعمل کے ری ایکشن میں پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اپنے پالیسی میں ڈرامائئ تبدیلیاں کرنے کا اعلان …

مزید پڑھئے

تحریک انصاف حقیقی گروپ کے قیام کا اعلان۔ کورنگی میں اینٹری

ڈی چوک، دھرنا آباد۔ نمائندہ بوریت۔ تحریک انصاف کے باغی رہنما، اور سدا کے باغی جاوید ہاشمی نے 92 کی یاد میں ایم کیو ایم حقیقی کی طرز میں تحریک انصاف حقیقی گروپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ اس کی کورنگی میں اینٹری کسی بھی وقت متوقع ہے۔ اانہوں نے …

مزید پڑھئے

پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لئے وعدہ معاف گواہ بنا تھا، صولت مرزا

نمائندہ بوریت ۔ وقار آباد، مچھ جیل۔ بلوچستان متحدہ قومی موومنٹ کے سابق گرم کارکن اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کی سزا کے منتظرصولت مرزا المعروف ٹشو پیپر نے کہا کہ انہوں نے وعدہ معاف گواہ بننا اس لئے گوارا کیا، اور الطاف حسین پر …

مزید پڑھئے

ناصر جمشید کو نہ کھلانے پر جنوبی افریقہ کا احتجاج۔ پاکستانی سفیر کی طلبی

کیپ ٹاون، جنوبی افریقہ نمائندہ بوریت جنوبی افریقہ نے پاکستانی اسکواڈ میں شامل بلے ناصر جمشید کو نہ کھلانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے محمکہ خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کر کہا ہے کہ اس واحد کھلاڑی کو جو دوسری ٹیم کی جانب سے کھیلا کرتا تھا، اچانک نا کھلانے …

مزید پڑھئے