پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / تازہ ترین (page 3)

تازہ ترین

پاکستان کا اگلے میچ میں اوپنرز نہ بھیجنے کا فیصلہ

برسبین ، اآستریلیا ۔ نمائندہ بوریت پاکستانی ٹیم کےقریبی ذرائع کے مطابق پاکستان نے چار مارچ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنے اگلے میچ میں اوپنرز نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹیم کی اننگ گا آغاز نمبر تین اور نمبر چار کھلاڑی کریں گے ۔ یہ فیصلہ …

مزید پڑھئے

سیلفی لیتے ہوئے ہاتھ کی نس چڑھ جانے سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی انجرڈ!

آوٹ بیک آسٹریلیا، نمائندہ بوریت۔ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق سیلفی لیتے ہوئے ہاتھ کی نس چڑھ جانے سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی زخمی ہوگئے ہیں اور اب بلا پکڑنے کے قابل نہیں رہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے …

مزید پڑھئے

پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کی وجہ سامنے آگئی

ایڈیلیڈ، آسٹریلیا، نمائندہ بوریت۔ ہمارے باخبر روزنامہ اندر کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی شرمناک شکست کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے اور نہایت اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف ۳۰۰ رن بنائے جس کالال بتی کی طرح  پیچھا کرتے ہوئے پاکستانی …

مزید پڑھئے

لیفٹ آرم رائٹ آرم اسپنر کفیل بھائی گھوٹکی پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

پاکستان کے مایہ ناز لیفٹ آرم رائٹ ارم اسپنر کفیل بھائی گھوٹکی کا دیرینہ خواب بالآخر پورا ہوگیا اور ان کو فوری طور پر ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا طلب کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ محمد حفیظ کے باہر ہونے …

مزید پڑھئے

تھوک کر چاٹنے کے مقابلےمیں الطاف حسین طلائئ تمغہ جیت گئے

نمائندہ بوریت، اسپورٹس ڈیسک تھوک کر چاٹنے کے عالمی مقابلےمیں الطاف حسین طلائئ تمغہ جیت گئےہیں۔ انہیں یہ اعزاز ایک ماہ میں سب سے زیادہ یو ٹرن لینے پر ملا ہے۔ گئینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی انہیں اپنے اگلے ایڈیشن میں یوٹرن کا بادشاہ قرار دینے کا عندیہ …

مزید پڑھئے

روٹھے قائد کو مناو” ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے نشر مکرر”

نائن زیرو، نمائندہ بوریت۔  روٹھے قائد کو مناو” نامی ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے براہ راست نشرمکرر کی جائے گی۔اس قسط میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ کہ وہ حیدر آباد یونیورسٹی سے آخری خطاب کریں گےاور اس کے بعد ان کا …

مزید پڑھئے

باب وولمر کے بھوت کی حارث سہیل کو جگانے پر معذرت

 عالم ارواح، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور حاضر پولٹرگائسٹ جناب باب وولمر کے بھوت نے آل راونڈر حارث سہیل کو پریکٹس کے لئے جلد جگانے پر معذرت کرلی۔ باب وولمر کے مطابق انہوں نے پاکستانی ٹیم کو خواب غفلت سے جگانے کا حلف لیا تھا اور وہ …

مزید پڑھئے

آگرہ انڈیا کا "نو گو” زون ہے ۔ اسٹیو ایمرسن کا نیا دعویٰ

نئی دلی، نمائندہ بوریت مشہور "ماہر دہشتگردی” اسٹیو ایمرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوبامہ کے آگرہ کے دورے کی منسوخی کی اصل وجہ یہ ہے کہ آگرہ غیر مسلموں کے لئے "نو گو” زون ہے جس کا امریکی انتظامیہ کو ادراک نہ تھا۔    جب ان کی اس …

مزید پڑھئے

غلطی سے بجلی کا کنڈا نکل گیا تھا، پاکستانی وزیر بجلی عابد شیر علی کی معذرت

لاہور، نمائندہ بوریت۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چائنا میں لگایا ہوا پاکستانی بجلی کا کنڈا نکل جانے سے ساتویں جوہری طاقت تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں انڈیا کی سازش ہے جس نے ہمارا کنڈا ہٹا کر اپنا لگانے کی کوشش …

مزید پڑھئے

فیس بک کی مقبولیت کی وجہ سے دنیا کی شرح پیدائش میں اضافہ

میونخ ،جرمنی ، نمائندہ بوریت ایک مقامی جرمن سائنسدان کا کہنا ہے ہے کہ کہ فیس بُک کے استعمال میں اضافے کے بعد دنیا میں شرح پیدائش بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا …

مزید پڑھئے