منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / تازہ ترین (page 4)

تازہ ترین

شاہ عبداللہ کی وصیت، شریف برادران کا تدفین سے انکار

جدہ، نمائندہ بوریت۔ سعودیہ کے شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے انکی آخری وصیت پوری کرنے کے لئے رائونڈ باکستان میں شریف برادران سے رابطہ کیا ہے۔ شاہی خاندان کے باخبر ذرائع کے مطابق ۹۰ سالہ بادشاہ کی آخری وصیت یہ تھی کہ انکے وفادار خدام، میاں شہباز …

مزید پڑھئے

پاک فوج نے مسلمانیت کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع کردی

پشاور۔ نمائندہ بوریت  نہایت ہی باخبر عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد مسلمان نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کے ختنے نہیں ہوئے تھے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ غیرمسلم تھے۔ ان عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج نے …

مزید پڑھئے

شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نےپراگرامنگ کوڈ ریویو شروع کردیئے۔

 پیانگ ینگ۔ شمالی کوریا، نمائندہ بوریت شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نے سونی کے  ہیک اورامریکی صدر ابامہ کے پراگرامنگ شروع کرنے کے بعد خود سے فارمل پراگرامنگ کوڈ ریویو یعنی  پروگرامات کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ہے۔ کم جان انگ کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ …

مزید پڑھئے

ہندوستان کا خفیہ ایجنسی "را” ختم کرنے کا فیصلہ

نئی دلی  ۔۔ نمائندہ بوریت تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی "را”  کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے یہ فیصلہ پاکستان کے سوشل میڈیا پر پڑھی جانے والی خبروں کے …

مزید پڑھئے

سانحہ پشاور، پاک فوج نےرہائشی کالونیوں کے بجائےملکی دفاع کو پہلی ترجیح بنانے کا فیصلہ کرلیا

 آبپارے والی سرکار، روالپنڈی نمایندہ بوریت۔ سقوط ڈھاکہ کی برسی کے موقع پر ہونے والے اندوہناک سانحہ پشاور پر پاک فوج نے اپنی پہلی ترجیح ملکی دفاع کو قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ پاک فوج کے ترجمان میجر باجوہ نے وقار کو داو پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ …

مزید پڑھئے

گاندھی کے دیس میں گاندھی کے اتباع کی سزا دی گئی ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم

لہور ۔ نمائندہ بوریت پاکستان واپس لوٹنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممبران محمد توثیق اور علی امجد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیتنے کے بعد ہندوستان کے روحانی باپو موہن داس گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہی کی طرح اپنے لباس کا اوپری حصہ اتاردیا تھا۔ انہوں …

مزید پڑھئے

سپریم کورٹ نےعامر لیاقت کی بیہودگیوں کاسوموٹو نوٹس لے لیا

آبپارہ والی سرکار،  اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔ سپریم کورٹ نےمارننگ شو کے کلمات زشت اور دریدہ گوئئ کے بعد عامر لیاقت کی پے در پہ  بیہودگیوں کا سوموٹو نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے ان الزامات کی تحقیق کے لئے ایک سہ رکنی پینل بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ …

مزید پڑھئے

پی آئی اے کا نبیل گبول کے لئے خصوصی "گبلو”سیٹ تیار کرنے کا اعلان

خیرپور، نمائندہ بوریت۔ پی آئ اے نے نبیل گبول کی شکایت پر کہ انہیں پی آئی اے کی فلائٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے، جہازوں میں نبیل گبول کے نام سے "گبلو” نامی نئی سیٹ لگانے کا عندیہ دیا ہےلیکن یہ سیٹ جگہ کی کمی کی وجہ …

مزید پڑھئے

الطاف حسین نےحق پرست ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کردیا

لنددن ، نمائندہ بوریت ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن قائد الطاف حسین نے اپنا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق وہ چینلز کی موجودہ بے رُخی سے بہت دلبرداشتہ تھے۔ انہوں نے ٹی وی مالکان کو کوسنے دیتے ہوئے کہا کہ کیا …

مزید پڑھئے

عمران خان نے پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی اسٹوڈیوز، نمائندہ بوریت پلان اے سے ای کی ناکامی کے بعد کپتان خان نے پلان ایف کے تحت پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے اسلام ٓآباد میں اجاڑ ہوئے  دھرنے کی کرسیوں سے خطاب کرتے …

مزید پڑھئے