ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین (page 5)

تازہ ترین

آغا وقار کا ایک اور کارنامہ ۔ پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی

شکار پور نمائندہ بوریت پانی سے چلنے والی کار کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستانی خود ساختہ اور نیم خواندہ سائنسدان آغا وقار نے پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے. نمائندہ بوریت سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کار کی مدد سے …

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

 منصورہ ، نمائندہ بوریت۔ ۔جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ روزنامہ بوریت کو یو ٹیوب سے ملنے والی خصوصی فٹیج میں جماعت کے نو منتخب امیر اور درویش صفت سراج الحق صاحب کو شوفر والی موٹرسائیکل پر رات کے وقت اجتماع عام کی …

مزید پڑھئے

الطاف حسین کا وطن واپسی کا اعلان، کارکنان میں جوش و خروش دیدنی

نائن زیرو، نمائندہ بوریت الطاف حسین نے 4228 ویں مرتبہ اپنی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان واپسی کا 4228 ویں مرتبہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی لندن کا واہیات موسم صحیح ہوتا ہے، وہ اسی وقت کارکنوں کے …

مزید پڑھئے

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بری کر دیا

لندن، نمائندہ بوریت  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پربے عزت طور پر برئ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی شہری اور پاکستانی صداکار الطاف حسین کو پچھلے دنوں منی لانڈرنگ اور دیگر کئی الزامات کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد …

مزید پڑھئے

جاوا اسکرپٹ فریم ورک میں پھوٹ، دونوں دھڑوں میں تصادم کا خطرہ

سیلیکون ویلی، نمائندہ بوریت نوڈ جے ایس نامی مشہورو معروف جاوا اسکرپٹ فریم ورک کے بانیان اور دیگر تنظیمی عہدیداران میں اس فریم ورک کی تنظیم کے بارے میں اختلافات شدید نوعیت اختیار کر گئے ہیں  اور اس پر پالو آلٹو کی گلیوں میں کسی بھی وقت شدید تصادم ہو سکتا …

مزید پڑھئے

شان مصالحے پاکستان کی کل ایکسپورٹ کے ۵۰ فیصد سے تجاوز کرگئے

کراچی ۔ شان چورنگی ۔ نمائندوبوریت پاکستان کے مشہور و معروف شان مصالحے پاکستان کی کل برامدات کے پچاس فیصد سے زائد ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور شان مصالحے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکندر سلطان نے کورنگی میں واقع شان …

مزید پڑھئے

ہندوستان میں کچرا پھیلانے میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ مودی کا نیا الزام

نئی دلی ۔ نمائندہ بوریت بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہندوستان میں گندکی اور کچرا پھیلانے کا ذمہ دار آئی ایس آئی کو قرار دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے "کلین انڈیا” مہم کے دوران سڑک پر کچرا صاف کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے وقت …

مزید پڑھئے

پاکستان میں اسلام کا دائرہ سکڑ کر ۳۵ میٹر کا رہ گیا

اسلام آباد ۔۔ نمائندہ بوریت پاکستان میں اسلام کا دائرہ بہت تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے ۔ اس دائرے سے نکلنے والے تازہ ترین فرد جنید جمشید تھے جو سکڑتے ہوئے دائرے میں اپنی جکہ  نہ بنا سکے ۔ دوسرے لوگوں نے تو اس سکڑتے ہوئے دائرے سے باہر …

مزید پڑھئے

 آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ صدر ممنون حسین کا تشدد زدہ نابینا افراد کے جلسے سے خطاب

لاہور، نمائندہ بوریت صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب، المعروف رفیق تارڑ دوم نے لاہور میں نابینا افراد پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ نوٹس عقیقے کا دعوت نامہ سمجھ کر  وصول کیا جس کو بعد میں فورا واپس کردیا گیا۔ صدر …

مزید پڑھئے

ان تھک کوششوں کے بعد اسلام آباد سے معجزاتی گملہ برآمد

 اسلام آباد  نمائندہ بوریت پاکستان کے خفیہ اداروں نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے کئی مہینوں کی سر توڑ کوشسشوں کے بعد وہ معجزاتی گملہ برآمد کرلیا جو اتنے لمبے عرصے کے دھرنوں ، بلووں  شیلنگ اور فائرنگ کے متعدد واقعات کے بعد بھی نہ ٹوٹ سکا تھا۔ واضح …

مزید پڑھئے