سیاسیات

سرجری روم سے براہ راست سکائپ شریف کے ساتھ، سالے ظافر

 نمائندہ بوریت سالے ظافر، مکتوب سرجری   سالے ظافر اسوقت سرجری روم سے براہ راست خبریں نشر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے  ‏سرجری کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹرز کے ساتھ گھل مل گئے، انہیں  اوزار بھی پکڑائے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو اوپن ہارٹ سرجری کو ہئر ٹرانسپلانٹیشن قرار دے رہے ہیں [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

لندن کو پاکستان کا نیا دارلخلافہ قرار دینے کا اعلان

لندن، نمائندہ بوریت   پاکستان کی وزارت خارجہ و داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ تمام سیاسی قیادت لندن میں تشریف فرما ہے لہذا اسلام آباد سے دارلخلافہ کا بورڈ نکال کر برطانیہ کے شہر لندن کو دارلحکومت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف، کپتان خان، اور آصف علی زرداری کے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

الطاف حسین کا مصطفی کمال کی ضمیر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

نائن زیرو، نمائندہ بوریت الطاف حسین نے بھی مصطفی کمال کی ضمیر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے اور اسکا باقاعدہ اعلان جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس کی ریٹنگ آر سے گرا کر پی جی ۱۳ کر دی گئی ہے۔ انیس قائم خانی، مصطفی کمال، صغیر احمد، افتاب عالم، فاروق ستار، اور [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

خیبر پختونخوا میں آج 14 اگست منائئ جائے گی – مولوی پوپلزئی

پشاور، نمائندہ بوریت: مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب پوپلزئی نے آج صوبہ خیبر پختونخوا میں 14 اگست منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم آزادی کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں 20 سے زائد دور اندیش افراد نے شرکت کی [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

پاکستان میں یوم سوگ کو سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد، نمائندہ بوریت حکومت پاکستان نے کراچی میں اسماعیلی برداری کی بس پر حملےکے بعد یوم سوگ کو  سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے،۔ حکومت کا کہنا تھا کہ آئے دن انسانی جانوں کے ضیاع اور دہشت گردی کے واقعات ہونے کی وجہ سے عوام بار بار بار بار یوم سوگ مناتی ہے۔ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

دھاندلی ہوئئ ہے، ہم بکنگھم پیلیس کے آگے دھرنا دیں گے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ

لندن، نمائندہ بوریت۔ لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈورڈ ملی بینڈ نے اپنی پارٹی کا بینڈ بج جانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ برطانیہ میں عام انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق 650 میں 331 نشستیں جیت کر ٹوری پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ جبکہ لیبر کے ساتھ وہی ہوا ہے جو [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

تازہ آفر- تقریبات میں صدر ممنون حسین کی بکنگ پر قائم علی شاہ مفت

منال، اسلام آباد، نمائندہ بوریت وقار کیٹرنگ اینڈ کنسٹرکشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے صدر صدر ممنون حسین کو عقیقوں، ولیموں اور ربن کاٹنے کی دعوتوں میں مہمان غیرخصوصی کے طور پر بک کرنے والوں کواب تین تقریبات کی ایڈوانس بکنگ پر وزیر اعلی قائم علی شاہ مفت دستیاب ہونگے۔ انہوں [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

الطاف حسین نے الطاف حسین نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

لندن، نمائندہ بوریت۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صاحب پتا نہیں کیا کیا اناپ شناپ بولتے رہتے ہیں، بعد میں مجھے معافی مانگنی پڑتی ہے۔ ۔ الطاف حسین کا یہ اعلان لاتعلقی وقار کے خلاف ان کی تازہ ترین ہرزہ سرائئ کے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

ضرب غضب کے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر مزید ہاوسنگ اسکیموں کا اعلان

نمائندہ بوریت، ایبٹ آباد۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ضرب غضب کے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر مزید ہاوسنگ اسکیموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول المعروف تیرے بن لادن کے گھرکے دالان سے ہمارے نمائندے نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ہاوسنگ اسکیم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔   [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی حکومت نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی اور اس کے امیر جناب سراج الحق کو دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حلقہاین اے 246 میں زمینی حقائق سے مکمل عدم آگہی، اور قبل از وقت جیت [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]
1 2 3 4