سیاسیات

غلطی سے بجلی کا کنڈا نکل گیا تھا، پاکستانی وزیر بجلی عابد شیر علی کی معذرت

لاہور، نمائندہ بوریت۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چائنا میں لگایا ہوا پاکستانی بجلی کا کنڈا نکل جانے سے ساتویں جوہری طاقت تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں انڈیا کی سازش ہے جس نے ہمارا کنڈا ہٹا کر اپنا لگانے کی کوشش کی اور اس چکر میں فیس اڑ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نےپراگرامنگ کوڈ ریویو شروع کردیئے۔

 پیانگ ینگ۔ شمالی کوریا، نمائندہ بوریت شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نے سونی کے  ہیک اورامریکی صدر ابامہ کے پراگرامنگ شروع کرنے کے بعد خود سے فارمل پراگرامنگ کوڈ ریویو یعنی  پروگرامات کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ہے۔ کم جان انگ کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ریاست کے ۳۳ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

پی آئی اے کا نبیل گبول کے لئے خصوصی “گبلو”سیٹ تیار کرنے کا اعلان

خیرپور، نمائندہ بوریت۔ پی آئ اے نے نبیل گبول کی شکایت پر کہ انہیں پی آئی اے کی فلائٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے، جہازوں میں نبیل گبول کے نام سے “گبلو” نامی نئی سیٹ لگانے کا عندیہ دیا ہےلیکن یہ سیٹ جگہ کی کمی کی وجہ سے صرف جہاز کے باتھ روم میں ہی لگائی جا سکے گی۔۔پی آئ اے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

الطاف حسین نےحق پرست ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کردیا

لنددن ، نمائندہ بوریت ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن قائد الطاف حسین نے اپنا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق وہ چینلز کی موجودہ بے رُخی سے بہت دلبرداشتہ تھے۔ انہوں نے ٹی وی مالکان کو کوسنے دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان کے باپ بھائی نہیں ہیں  ۔ روٹھے ہو تم ، تم کو [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

عمران خان نے پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی اسٹوڈیوز، نمائندہ بوریت پلان اے سے ای کی ناکامی کے بعد کپتان خان نے پلان ایف کے تحت پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے اسلام ٓآباد میں اجاڑ ہوئے  دھرنے کی کرسیوں سے خطاب کرتے ۔ ہوئے کہا کہ وہ پیارے افضل کا خون رائگاں [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

 منصورہ ، نمائندہ بوریت۔ ۔جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ روزنامہ بوریت کو یو ٹیوب سے ملنے والی خصوصی فٹیج میں جماعت کے نو منتخب امیر اور درویش صفت سراج الحق صاحب کو شوفر والی موٹرسائیکل پر رات کے وقت اجتماع عام کی نگرانی کے لئے گھومتے ہوئے  [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

الطاف حسین کا وطن واپسی کا اعلان، کارکنان میں جوش و خروش دیدنی

نائن زیرو، نمائندہ بوریت الطاف حسین نے 4228 ویں مرتبہ اپنی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان واپسی کا 4228 ویں مرتبہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی لندن کا واہیات موسم صحیح ہوتا ہے، وہ اسی وقت کارکنوں کے درمیان حاضر ہوجائیں گے۔ پچھلے 4227 [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بری کر دیا

لندن، نمائندہ بوریت  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پربے عزت طور پر برئ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی شہری اور پاکستانی صداکار الطاف حسین کو پچھلے دنوں منی لانڈرنگ اور دیگر کئی الزامات کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کا [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

 آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ صدر ممنون حسین کا تشدد زدہ نابینا افراد کے جلسے سے خطاب

لاہور، نمائندہ بوریت صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب، المعروف رفیق تارڑ دوم نے لاہور میں نابینا افراد پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ نوٹس عقیقے کا دعوت نامہ سمجھ کر  وصول کیا جس کو بعد میں فورا واپس کردیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے نابینا افراد کے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

بول ٹی وی کے نئے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کا اعلان

 کراچی، بوریت نیوز  معروف کینیڈین گلوکار اور ٹین ہارٹ تھراب جسٹن بیبر نے بول ٹی وی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بول نیٹورک نے پاکستان سے ٹیلینٹ خریدنے کے بعد اب اپنی نظریں بیرون    ملک مرکوز کی ہیں اور یہ انکی پونی ٹریڈنگ ٹیم کی پہلی بین [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]
1 2 3 4