میڈیا

اخلاق باختگی کی دوڑ میں تیزی ۔ نرگس فخری کے بعد سنی لیون کی تصویر لگانے کا اعلان

جنگ نیوز ہیڈکواٹرز، گئی گئی چندریگڑھ روڈ۔ نمائندہ بوریت  اخلاق باختگی کی دوڑ میں تیز رفتار جیو گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اب نرگس فخری کے بعد سنی لیون کی تصویر صفحہ اول پر لگائئ جائے گی۔ اس دفعہ موبی لنک کے بجائے پی ٹی سی ایل کا اشتہار ہوگا چونکہ تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ  پیمرا [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

بول کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش، ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہے

روزنامہ بوریت۔  ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش سامنے آ گئی ہے۔ نہیایت معتبر ذرائع کے مطابق ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہیں جن پر را نے بھورا رنگ کردیا ہے اور اسے نیویارک ٹائم میں ایکسپریس نیوز کی سفارش کے ساتھ بھرتی کروایا تاکہ بول ٹی کو بولنے سے پہلے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

نیو یارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول نیٹ ورک کا اسلم رئیسانی کو بطور ترجمان رکھنے کا فیصلہ

کراچی ، نمارئندہ بوریت تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول ٹی وی نے اسلم رئیسانی کو اپنے ترجمان  کا عہدہ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔   واضح رہے کہ نیویارک ٹائمزکے رپورٹر نے اپنی خبرمیں انکشاف کیا ہے کہ بول ٹی وی  کی بانی کمپنی ایکزیکٹ کا اصل [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

وسیم بادامی نےبول ٹی وی چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

نمائندہ بوریت میوہ شاہ قبرستان، پستہ چوک بول میڈیا کے بول کر نا دینے  پر اے آر واے کو واپس سدھار جانے والے مشہور زمانہ  لنگر جناب وسیم بادامی نے اپنی واپسی کی  سنسنی خیز وجوہات بتا دیں ہیں۔  ہمارے میڈیا پارٹنر روزنامہ چیخ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی حکومت نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی اور اس کے امیر جناب سراج الحق کو دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حلقہاین اے 246 میں زمینی حقائق سے مکمل عدم آگہی، اور قبل از وقت جیت [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

سائیں نے سائیں کی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

شکارپور، نمائندہ بوریت  سائیں نے اپنے نہایت اہم جاگتے لمحات میں سے وقت نکال کر سائیں کی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ۔اس یادگار موقع پر کتبے میں لفظ سائیں لکھا صاف دیکھا جاسکتا ہے۔  ادارے نے وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہمارے ملک کو سائینس اینڈ ٹیکنا لوجی کی نہیں بلکہ سائیں کی [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

برمنگھم میں شریعت نافذ، ملکہ برطانیہ کے لئے حجاب لازمی

  برمنگھم آباد ، نمائندہ بوریت فاکس نیوز کے مطابق مکمل مسلمان شہر برمنگھم میں غیر مسلموں کا داخلہ قطعی ممنوع ہے اور ملکہ برطانیہ کو بھی حجاب پہن کر داخل ہونا پڑتا ہے۔یہ سب یہاں شریعت کے نفاذ کے بعد ہوا ہے۔     دہشت گردی کے ماہر جناب اسٹیو ایمرسن نے کہا کہ برمنگھم غیر مسلموں [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے لئے سیلانی کی جانب سے کپڑوں کا عطیہ

سیلیکون ویلی، نمائندہ بوریت۔ فیس بک کے بانی اور ارب پتی مارک زکربرگ کے مستقل ایک جیسے کپڑے پہننے پر سیلانی نے  انہیں لنڈے کے کچھ کپڑوں کا عطیہ فیس بک کے ہیڈ کواٹر بھیجا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق سیلانی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اچھا نہیں لگتا کہ آدمی ایک جیسے ہی کپڑے ہمیشہ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

سپریم کورٹ نےعامر لیاقت کی بیہودگیوں کاسوموٹو نوٹس لے لیا

آبپارہ والی سرکار،  اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔ سپریم کورٹ نےمارننگ شو کے کلمات زشت اور دریدہ گوئئ کے بعد عامر لیاقت کی پے در پہ  بیہودگیوں کا سوموٹو نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے ان الزامات کی تحقیق کے لئے ایک سہ رکنی پینل بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ غالب فلم دیکھ کراس پر ایک [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

بی بی سی اردو کا اعزاز – دبستان اردو میں جشن کا سماں

دبستان اردو، اسٹاف ریپورٹر بوریت نیوز بی بی سی اردو نے آج  بروز جمعہ ۵ دسمبر کو تاریخ رقم کرتے ہوئے املا کی ایک بھی غلطی نہیں کی ۔ اس موقع پر دبستان اردو میں سہ روزہ جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پراردو کے ادیب و شعرا نے غالب کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]
1 2