ڈارک ہیومر

پاکستان میں یوم سوگ کو سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد، نمائندہ بوریت حکومت پاکستان نے کراچی میں اسماعیلی برداری کی بس پر حملےکے بعد یوم سوگ کو  سرکاری تعطیلات میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے،۔ حکومت کا کہنا تھا کہ آئے دن انسانی جانوں کے ضیاع اور دہشت گردی کے واقعات ہونے کی وجہ سے عوام بار بار بار بار یوم سوگ مناتی ہے۔ [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

صولت مرزا کو اپریل فول بنانے کا سرکاری فیصلہ

وقار سیل۔ مچھ جیل، نمائندہ بوریت  انتظامیہ نے صولت مرزا کو اپریل فول بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مچھ جیل کی انتظامیہ کے مطابق صولت مرزا کے بلیک وارنٹ یکم اپریل کے لئے جاری ہوئے ہیں، اور اسے پھانسی گھاٹ لے جانے کے بعد اپریل فول اپریل فول کھیلا جائے گا۔   انتظامیہ نے یہ نہیں بتایا [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لئے وعدہ معاف گواہ بنا تھا، صولت مرزا

نمائندہ بوریت ۔ وقار آباد، مچھ جیل۔ بلوچستان متحدہ قومی موومنٹ کے سابق گرم کارکن اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کی سزا کے منتظرصولت مرزا المعروف ٹشو پیپر نے کہا کہ انہوں نے وعدہ معاف گواہ بننا اس لئے گوارا کیا، اور الطاف حسین پر الزامات اس لئے لگائے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]

باب وولمر کے بھوت کی حارث سہیل کو جگانے پر معذرت

 عالم ارواح، نمائندہ بوریت۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور حاضر پولٹرگائسٹ جناب باب وولمر کے بھوت نے آل راونڈر حارث سہیل کو پریکٹس کے لئے جلد جگانے پر معذرت کرلی۔ باب وولمر کے مطابق انہوں نے پاکستانی ٹیم کو خواب غفلت سے جگانے کا حلف لیا تھا اور وہ بعد از مرگ بھی اس وعدے کو نبھاتے [۔۔۔۔ مزید پڑھیے ]